آبنائے ہرمز سے گذرنے والے جہازوں سے مجموعی طور پر 2 ملین ڈالر فیس وصول کی ہے، ایران کا دعویٰ

تہران(قدرت روزنامہ)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز سے گذرنے والے جہازوں سے مجموعی طور پر 2 ملین ڈالر فیس وصول کی ہے، جس کے ذریعے ملک اپنی طاقت اور کنٹرول ظاہر کر رہا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علاؤالدین نے کہا کہ ایران نے 47 سال بعد اس اہم آبی گزرگاہ پر خودمختاری کا نیا تصور قائم کیا ہے۔ علاؤالدین کے مطابق، زیادہ تر تیل بردار جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز تقریباً بند ہے، جبکہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کے پاس مکمل کنٹرول موجود ہے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایران کی جانب سے گزرگاہ پر مکمل نگرانی اور حفاظت موجود ہے۔
