کیا روس مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا متبادل بننے والا ہے؟ سرگئی لاروف کے دھماکے دار انکشافات


ماسکو (ڈیلی قدرت) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران عالمی سطح پر ہلچل مچا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کے شعلوں نے اب خطے کے دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں ہونے والے حالیہ ڈرامائی واقعات دراصل عالمی غلبہ برقرار رکھنے کی ایک ناکام کوشش کا حصہ ہیں۔ لاروف نے فلسطین کے موجودہ حالات کو 1948 سے جاری ‘بدترین ناانصافی’ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے خلیجی خطے کی سیکیورٹی کے لیے ایک طویل المدتی منصوبہ تیار کر رکھا ہے جو پانچ عرب ممالک اور ایران کے درمیان براہِ راست تعاون پر مبنی ہے؛ انہوں نے مزید واضح کیا کہ روس چین کے ساتھ اپنی ہمہ جہت شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ساتھ بھی عملی معاہدوں پر کاربند ہے، جس کا مقصد خطے میں طاقت کا نیا توازن پیدا کرنا اور مسلم و عرب ممالک کے ساتھ مل کر مستقل امن کا قیام یقینی بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert