روس کا مغربی میڈیا پر زوردار جوابی وار، ایران کو ڈرونز کی فراہمی کی خبریں ‘سفید جھوٹ’ قرار: کوئی خفیہ ڈیل ہو گئی؟

روس کا 'فنانشل ٹائمز' کی رپورٹ پر کرارا جواب، ایران کو ڈرونز کی فراہمی کے دعوے 'سفید جھوٹ' قرار مغربی میڈیا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے، ہم نے ایران کو کوئی فوجی امداد نہیں دی، کریملن کا دو ٹوک موقف، واشنگٹن پوسٹ کی انٹیلی جنس شیئرنگ کی رپورٹ بھی مسترد


ماسکو (ڈیلی قدرت نیوز) روس نے عالمی میڈیا، خصوصاً برطانوی اخبار ‘فنانشل ٹائمز’ کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماسکو ایران کو ڈرونز کی ترسیل مکمل کرنے کے قریب ہے۔ کریملن نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روس نے حالیہ کشیدگی کے دوران اپنے اتحادی ایران کو کوئی فوجی امداد فراہم نہیں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جمعرات کے روز کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اے ایف پی (AFP) کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیا کی جانب سے روس اور ایران کے دفاعی تعلقات کے حوالے سے بہت سی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے پروپیگنڈے پر کان دھرنے کے بجائے حقائق پر نظر رکھیں۔
فنانشل ٹائمز کا دعویٰ: اخبار نے مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ روس رواں ماہ (مارچ 2026) کے اختتام تک ایران کو ڈرونز کی بڑی کھیپ فراہم کر دے گا۔
واشنگٹن پوسٹ کا الزام: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو نے تہران کو خطے میں موجود امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کے حساس ‘کواڈینیٹس’ اور لوکیشنز فراہم کی ہیں۔
روس کی تردید: ماسکو کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ ایران کا قریبی اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز کے بعد سے کوئی نئی فوجی امداد یا حساس معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

WhatsApp
Get Alert