اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس 31 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسے 31 مارچ کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اس اہم مقدمے کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے، جبکہ دوسری جانب نیب نے ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر قانونی اعتراض بھی اٹھا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، یاد رہے کہ احتساب عدالت نے رواں سال 17 جنوری 2025 کو اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں۔
write English news With headline
