ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کا بڑا مشن: اسحاق ڈار کی اہم پیش رفت، عالمی طاقتوں اور دشمن ممالک کا پاکستان پر مکمل اعتماد

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان کی میزبانی، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار کا امن مشن کے حوالے سے خطاب


اسلام آباد (ڈیلی قدرت نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد میں ایک اہم چار فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کی دعوت پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ کو مستقل طور پر رکوانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری یہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کا حل صرف بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، کیونکہ جنگیں صرف موت اور تباہی لاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا اقدام اٹھایا ہے جس کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مکمل حمایت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ ایران اور امریکہ دونوں نے مذاکرات کیلئے پاکستان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاکستان آنے والے دنوں میں دونوں فریقین کے درمیان معنی خیز مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کا اعزاز حاصل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اہم تعلقات ہیں اور ہم کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکی قیادت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ اجلاس کے دوران تمام وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert