’’نسیم شاہ پر کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں‘‘: شیر افضل مروت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کرکٹر نسیم کیخلاف تادیبی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ نسیم شاہ پر کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں۔
نسیم شاہ کے ٹوئیٹ اور شوکاز نوٹس سے متعلق سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ کہ آپ کو یہ کام کرنا نہیں چاہیے، کھیل کے میدانوں کو ہم سیاست سے آلودہ ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، آپ کو بتایا گیا کہ غلط کام کیا تو یہ کہہ دیتے کہ میں معذرت کرتا ہوں، غلطی ہوگئی، انسان ہوں، آپ نے پھر جھوٹ بولا کہ ہیک ہوگیا جو 12 منٹ میں ریکور کرلیا، ایک گند کو چھپانے کے لیے مزید گند کیے۔
نسیم شاہ پہ کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں، شیر افضل مروت
بجائے اس کے کہ آپ کہہ دیتے کہ میں معذرت کرتا ہوں غلطی ہو گئی، آپ نے پھر جھوٹ گھڑ لیا کہ ہیک ہو گیا 12 منٹ میں آپ نے ریکور کرلیا، ایک گند کو چھپانے کے لئے آپ نے مزید گند کئے، لہذا وہ پبلک… pic.twitter.com/dG1v1ipf3F
— صحرانورد (@Aadiiroy2) March 30, 2026
ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ عوام کی نظر سے گر چکا ہے، پابندی وغیرہ پی سی بی کا مسئلہ ہے، اسے دیکھنا چاہیے لیکن کچھ دیر کے لیے اس پر ضرور پابندی لگنی چاہیے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں۔
