نادرا بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے ٹیم بہت جلد چاغی آئے گی، صادق سنجرانی


نوکنڈی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع چاغی کے عوام نے جو اعتماد کرکے الیکشن میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلی رہیں گے چاہے اور ہم اپنے وژن کے مطابق چاغی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سینیٹ اور ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی نے آج نوکنڈی بازار میں دکانداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا آج صبح ایم پی اے چاغی اچانک نوکنڈی بازار اور بائی پاس کے دکانداروں کے پاس پہنچے اس موقع پر عوام نے اچانک ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی کو اپنے درمیان دیکھ کر جمع ہونا شروع ہوگئے اور خوشی کا اظہار کیا ایم پی اے حاجی صادق سنجرانی نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خواب ایک خوبصورت شہر نوکنڈی کا تحفہ اپنے عوام کو دینا ہے جس میں خوبصورتی کے ساتھ تمام سہولیات میسر ہوں امن وامان کوبہتر بنانے کے ساتھ ایک صاف ستھرا اور تعلیم یافتہ نوکنڈی ہمارا خواب ہے جس کے لئے ہم بہت جلد نوکنڈی کے دکانداروں سمیت عوام کی مشاورت سے ماسٹر پلان کاکام شروع کرنے والے ہیں ٹرانسپورٹرز اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے بہت جلد بائی پاس پر کام کاآغاز کیا جائیگا جس کے لئے صوبائی حکومت سے چھتیس کروڑ روپے کی منظوری لینگے نادرہ سے سینکڑوں لوگوں کے بلاک شناختی کارڈ کے عوامی ایشوز پر انہوںنے کہا کہ ہم اس حوالے سے کوشش کررہے ہیں انشااللہ بہت جلد ایک ٹیم اسلام آباد سے چاغی میں آرہی ہے نادرہ کی جانب سے جو بلاک شناختی کارڈز کے مسائل حل کرے گی انھوں نے مزید کہا کہ نوکنڈی میرا آبائی گاں ہے یہاں کے عوام کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس لئے ان مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ صحت کی سہولیات بھی ہماری اولین ترجیع میں شامل ہے آخر میں نوکنڈی کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی کی جانب سے عوام کے پاس آنے اور انکے مسائل سننے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ عوامی نمائندہ جب اپنے عوام کے درمیان ہونگے تو مسائل جلدی حل ہو پائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert