ریفائنریز نے پاکستان کو ایندھن بحران سے بچالیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ایندھن کے ممکنہ بحران کے خلاف ایک اہم ڈھال بن کر سامنے آیا ہے۔
پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ملک میں رسد کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے، باوجود اس کے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور آبنائے ہرمز کے اردگرد بے یقینی کے حوالے سے دنیا بھر کی توانائی کی منڈیوں کو غیریقینی کا سامنا ہے۔
اس صنعت کے حصہ داروں کاکہنا ہے کہ زیادہ مقامی پیداوار اور حکومت کے بروقت اقدامات نے اہم پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی ہے۔
تاہم انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل میں ایسی لچک کا انحصار اب فوری پالیسی اقدامات پر ہوگا۔
مزید برآں صنعت نے6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے کے فوری آغاز کامطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert