جھل مگسی اور کچھی میں فائرنگ سے تین افراد قتل، ڈیرہ بگٹی میں مسلح تصادم سے پانچ زخمی، قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جھل مگسی اور کچھی کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات تین افراد قتل کر دیئے گئے قتل ہونے والوں میں ایک کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور ہے پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت احسن ولد غلام علی کے نام۔سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقتول پنجاب کے علاقے خانیوال اور ضلع قصور کا رہائشی ہے جس کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ منتقل کردی گئی ہے اور ضروری کاروائی کرنے اور ورثائ سے رابط کرکے انکی لاش انکے علاقے روانہ کردی جاے گی جبکہ کسھی کے علاقے سنی کے قریب گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد عزیز احمد اور نواب خان قتل کر دیے گئے ہیں واقعے کے بارے میں مقامی انتظامیہ مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں مسلح تصادم پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سنگسیلہ میں دو گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی مذید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے ۔ قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا لیویز کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل لوئی کلی میں گھر پرآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو افراد بشیر احمد اور زبیر احمد ہلاک ہوگئے جبکہ محمد شفیع جھلس کرزخمی ہوگیا لیویز نے نعشوں اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
