اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطاق ترجمان اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ معین ریاض قریشی کوکلرکہارسےحراست میں لیاگیا،تحریک انصاف کے3 ارکان پنجاب اسمبلی کوبھی حراست میں لیاگیا،حراست میں لئےگئےدیگرارکان میں فرخ جاوید مون اورعلی امتیاز وڑائچ شامل ہیں۔
معین ریاض قریشی اوردیگرکواڈیالہ جیل جاتےہوئےحراست میں لیاگیا،تینوں ارکان کو قیدیوں کی وین میں منتقل کردیاگیا، تحریک انصاف نےآج ارکان اسمبلی کواڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم پولیس ذرائع نے ابھی تک پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

WhatsApp
Get Alert