وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ، لبنان اور دیگر تمام مقامات سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اس دانشمندانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک حتمی معاہدے پر مزید گفت و شنید کی غرض سے ان کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہمیں پوری امید ہےکہ ‘اسلام آباد مذاکرات’ پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور ہم آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
یاد رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر جنہوں نے ان سے درخواست کی تھی کہ آج رات ایران پر کیے جانے والے تباہ کن حملے کو روک دیا جائے، اور اس شرط پر کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر، فوری طور پر اور محفوظ طریقے سے کھولنے پر متفق ہو جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستانی قیادت سے ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر ایران پر بمباری اور حملے کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر متفق ہیں، یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی۔
