بنوں میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) بنوں کی تحصیل میر علی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے . باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میرعلی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا دھماکے کے زخمیوں کوبنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

مزید تحقیقات جاری ہیں . گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے . اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے . پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے- دوسری جانب نارووال میں بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ فائرنگ سے ملزم کی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان اپنی بیوی کو منانے اپنے سسرال گیا تھا جہاں بیوی کے نہ ماننے اور سسرالیوں سے تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے ملزم کا سسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی اور ساس سمیت چار افراد زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے- قبل ازیں گزشتہ رات مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کے وقت گاڑی میں ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی موجود تھے فائرنگ کے دوران تین گولیاں گاڑی کو لگیں ،تاہم دونوں افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے . واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کردیا ہے . آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے . . .

متعلقہ خبریں