اسلام آباد کی صبح، ناشتہ، حلوہ اور پاکستانی مہمان نوازی، امریکی صحافی پاکستان کی گرویدہ بن گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مہمان نوازی اور روایتی کھانوں نے ایک بار پھر غیر ملکی مہمان کا دل جیت لیا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی کیٹلن ڈورن بوس نے اسلام آباد کے دورے کے دوران نہ صرف پاکستانی عوام کے گرمجوش رویے کو سراہا بلکہ مقامی کھانوں کو بھی اپنے لیے ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دیا۔
کیٹلن ڈورن بوس ’اسلام آباد ٹاکس‘ میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچیں جہاں اپنے قیام کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہا اور ان کی تعریف کرتے نظر آئیں۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر انہوں نے اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کھانا بہت شاندار تھا۔


بعد ازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ میں روایتی پاکستانی میٹھے ’حلوے‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’نیا پسندیدہ‘ کھانا قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کو دنیا کی سب سے بہتر اور دل کو چھو لینے والی مہمان نوازیوں میں سے ایک قرار دیا۔


صحافی نے اسلام آباد کی دلکش مناظر پر مبنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ شہر میں صبح کا منظر نہایت خوبصورت ہے جبکہ پاکستانی عوام مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔


دورے کے دوران کیٹلن ڈورن بوس کو سرینا ہوٹل میں روایتی شلوار قمیض میں بھی دیکھا گیا، جہاں وہ امریکہ اور ایران مذاکرات کے اختتام کا انتظار کر رہی تھیں۔
ان کے یہ تاثرات پاکستان کی مہمان نوازی، ثقافت اور کھانوں کی عالمی سطح پر ایک مثبت اور دلکش تصویر پیش کرتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert