فضا علی کی ویڈیو کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سخت ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میزبان فضا علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ریٹنگ کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے اور وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے حالیہ انٹرویو کے دوران فضا علی کی غیر اخلاقی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے اور پیمرا بھی اس معاملے کو یقیناً دیکھے گا لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی اپنی اخلاقیات کہاں گئیں؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ آن کیمرا اپنی 8 سے 10 سالہ بیٹی کے سامنے اس طرح کی حرکتیں کر رہی ہیں۔ ٹھیک ہے آپ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں اللّٰہ آپ کو خوش رکھے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ سرِ عام ایسی حرکتیں کرتی پھریں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ شو کے دوران جو کچھ ہوا اسے جان بوجھ کر آن ایئر کیا گیا، یہ آن ایئر ہونے سے روکا جا سکتا تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ریٹنگز کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فضا بی بی کو ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں لیکن مجھے یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert