’ٹرمپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے‘ برطانیہ کا ایران جنگ میں شامل ہونے سے انکار

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بار پھر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے ایران جنگ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ٹرمپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اگر امریکا تجارتی معاہدے کی شرائط بدل دے تو بھی جنگ کاحصہ نہیں بنیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایران جنگ پر میرا مؤقف شروع سے واضح ہے یہ ہماری جنگ نہیں ہے اپنا فیصلے پر قائم ہوں، کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گا۔

کیئراسٹارمر نے دوٹوک کہا کہ جنگ میں شامل ہونا برطانیہ کے قومی مفاد میں نہیں ہے۔

پاکستان کی تعریف

برطانوی پارلیمان میں امریکا، ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی تعریف کی گئی ہے۔ برطانوی پارلیمان میں وزیراعظم اسٹیئر کارمر نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پارلیمنٹ سیشن میں رکن پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے پاکستان کے کردار کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا۔

برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کی کردار کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ملک کے درمیان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیراعظم شہباز شرف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert