نصیرآباد،تمبو ،چھتر ،ڈیرہ اللہ یار ، نوتا ل اورڈیرہ بگٹی میں مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی

ڈیرہ مراد جمالی ( قدرت روزنامہ) نصیرآباد تمبو چھتر ذیرہ اللہ یار نوتال اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات و حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک جبکہ ایک دو خواتین دو بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب روڈ حادثے میں گزشتہ روز زخمی ہونے والے نوجوان میجر کنڈرانی دوران علاج ہسپتال میں زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ڈیرہ اللہ یار کے قریب روجھان جمالی کے مقام پر روڈ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سکھر کی نجی ہسپتال میں دوران علاج چل بسی جن کی لاش ڈیرہ اللہ یار منتقل کردی گئی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود شہنشاہ کے مقام پر تیز رفتار پک اپ ڈاٹسن الٹنے سے ایک خاتوں موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک خاتون دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوئی کی حدود جانی بیڑی کے مقام پر مرہٹہ بگٹی قبیلے کے دو گروپ میں مسلح تصادم تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا جبکہ تمبو خان کوٹ پولیس تھانے کے حدود گوٹھ عزیز اللہ عمرانی میں فائرنگ سے نوجوان محمد پناہ پلال شدید زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہوگئے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہدایت اللہ منجھو اور صابر علی منجھو زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود لانگو محلہ انڈسٹریز میں لڑائی جگھڑے میں شاہ نواز زخمی ہو گیا جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ نواتال پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر روڈ حادثے میں ماں اور بیٹا الہی بخش ولد پیر بخش بوہڑ اور مسماتہ لیلا زوجہ پیر بخش قوم بوہڑ زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ان تمام واقعات کی متعلقہ پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے ۔
