امریکی اخبار نے مودی کو شہباز شریف، عراقچی اور جے ڈی وینس کو چائے پیش کرتے کی میمز دکھا دیں، بھارتی ناراض

امریکی نائب صدر کو کہیں چپلی کباب کھاتے تو کہیں پاپڑ کے پیکٹ پر بھی دکھایا گیا ،سوشل میڈیا پر میمز میں امریکی نائب صدر کو سائیکل رکشے اور بس کی بھی سواری کرا دی گئی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کی قیادت کیلئے اسلام آباد پہنچنے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ میمز کے ذریعے کبھی انہیں مقامی ریسٹورنٹس، بازاروں، مساجد اور سیاحتی مقامات دکھایا جا رہا ہے، اگرچہ یہ میمز اے آئی کے ذریعے بنائے گئے ہیں، لیکن دنیا بھر میں کافی مقبول ہو رہے ہیں، ایک تصویر میں بھارتی وزیراعظم مودی کو شہباز شریف، عباس عراقچی اور جے ڈی وینس کو چائے پیش کرتے کی میمز دکھا دیں۔
جس پر بھارتی عوام نے بھارت شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ کہیں جے ڈی وینس پاکستانیوں کے رنگ میں رنگ گئے جہاں انہیں کہیں بیف کڑاہی اور انڈا پراٹھا کھاتے ہوئے تو کہیں مٹکا چائے پیتے دکھایا گیا ہے۔


امریکی نائب صدر کو کہیں چپلی کباب کھاتے تو کہیں پاپڑ کے پیکٹ پر بھی دکھایا گیا ہے۔


۔سوشل میڈیا پر میمز میں امریکی نائب صدر کو سائیکل رکشے اور بس کی بھی سواری کرا دی گئی۔پاکستانی منچلوں کی طرح انہیں بائیک پر کرتب کا مظاہرہ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ایک اور وائرل میم میں دکھایا گیا کہ امریکی نائب صدر کراچی کی سڑکوں کی ابتر حالت دیکھ کر اسے ایران کی تباہی کے مناظر سمجھ بیٹھے۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

WhatsApp
Get Alert