عوام اب نعرے نہیں، کارکردگی مانگتے ہیں، سہیل آفریدی کی کارکردگی فی الحال صرف بیانات، وعدے اور ہوا میں اڑتی پتنگ تک محدود ہے:شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے ہزاروں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے کارکنان نے سہیل آفریدی کے تاریخی مردان جلسے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، ویسے بھی جب علیمہ خان، محمود خان اچکزئی اور دیگر خود ہی اس جلسے سے لاتعلقی اختیار کر چکے ہوں تو پھر باقی کیا رہ جاتا ہے؟
اپنے’’ ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے کہا عوام اب صرف نعرے نہیں، کارکردگی مانگتے ہیں۔ سہیل آفریدی کی کارکردگی فی الحال صرف بیانات، وعدے اور ہوا میں اڑتی پتنگ تک محدود ہے۔ کرپشن کے ایسے چرچے ہیں کہ لگتا ہے جلسے سے پہلے ہی احتساب کا میلہ لگ چکا ہے۔ اب افواہیں یہ بھی ہیں کہ جلسہ منسوخ ہو سکتا ہے۔ اگر نہ ہوا تو مردان کی عوام ’’گرم جوشی‘‘سے استقبال کریں گے، ویسے ہی جیسے لوگ ناکام پتنگ باز کو دیکھ کر کرتے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert