بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں، غیر ملکی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ناکام بنائیں گے، صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلوچستان پیپلز پارٹی کے اراکین کا اجلاس ‘ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی شریک نہیں تھے


اسلام آباد (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ملک بھر سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔
ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، نوابزادہ جمال رئیسانی اور ملک شاہ گورگیج شریک تھے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصل جمالی، بخت کاکڑ، علی مدد جتک، نواب ثناءاللّہ زہری، علی حسن زہری اور لیاقت لہڑی نے بھی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں صادق عُمرانی، اسفندیار کاکڑ، صمد گورگیج، عبید گورگیج، غزالہ گولا، سنجے کمار، میر اصغر رند، مینا مجید، نعمت زہری، شہناز عُمرانی، صاحبزادہ حمزہ زہری، بابا غلام رسول عُمرانی اور ربانی کاکڑ بھی شامل تھے۔

WhatsApp
Get Alert