بلوچستان میں کیسکو کے واجبات 762 ارب سے متجاوز، صوبائی حکومت اور اس کے محکمے خود 47 ارب کے نادہندہ نکلے


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان میں کیسکو کے صارفین کے ذمہ واجبات762ارب روپے سے تجاوز کرگئے، زرعی صارفین نے کیسکو کے 577ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے ہیں ،، کیسکو نے واجبات کی وصولی کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ۔کیسکو حکام کے مطابق صوبائی حکومت اوراسکے ذیلی محکموں کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں 47ار ب روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں، جبکہ وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ مجموعی طور پرتقریباً3ارب12کروڑ روپے واجب الاداہیں، کیسکو کے گھریلو،تجارتی اورصنعتی صارفین کے ذمہ تقریباً52ارب روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں،کیسکو نے نادھندگاں سے واجبات کی وصولی کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert