فضا علی کی شادی کی کہانی متنازع، برطانیہ سے خاتون کے دعوے پر سخت ردعمل سامنے آگیا


“اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میں نے اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔ لندن میں جس خاتون سے میری ملاقات ہوئی تھی وہ میری قریبی دوست نہیں بلکہ صرف ایک جان پہچان تھی۔ میرے بارے میں غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی۔”
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی شادی سے زیادہ اس سے جڑی ایک نئی تنازعہ کہانی ہے۔ 41 سال کی عمر میں نئی محبت پانے اور اعجاز خان سے شادی کے بعد فضاعلی اپنی خوشیوں کو سوشل میڈیا اور ٹی وی شوز میں کھل کر ظاہر کر رہی تھیں، مگر اب ان کی شادی کی کہانی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
فضا علی نے اپنے شو میں اپنی پہلی ملاقات کی ایک دلچسپ کہانی سنائی تھی جس کے مطابق وہ برطانیہ میں شاپنگ کر رہی تھیں جب اچانک اعجاز خان اپنی گاڑی جی ویگن میں وہاں سے گزرے۔ ان کے ساتھ موجود ایک دوست کو ان کی گاڑی اور انداز بہت پسند آیا اور اس نے لفٹ کی پیشکش قبول کرلی۔
فضا علی کے مطابق وہ خود پیچھے بیٹھی تھیں لیکن اعجاز خان نے آ کر انہیں اگلی نشست پر بیٹھنے کی دعوت دی، اور یوں ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔
یہ کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، لیکن معاملہ اس وقت دلچسپ رخ اختیار کر گیا جب برطانیہ میں موجود ایک خاتون، جو خود کو فضا علی کی دوست قرار دیتی ہیں، سامنے آگئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ اچانک نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ ان کے مطابق فضا علی اس وقت شادی کرنا چاہتی تھیں اور اسی مقصد کے تحت یہ ملاقات پلان کی گئی تھی۔
خاتون نے مزید انکشاف کیا کہ اس ملاقات کے دوران فضا علی گاڑی میں رو رہی تھیں اور انہوں نے اپنی ناکام شادیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فضا علی کی دوسری شادی انتہائی تکلیف دہ تھی جہاں انہیں مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وہ رشتہ ختم کردیا۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جہاں کچھ لوگ فضا علی کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان کی کہانی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ تاہم فضاعلی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ واضح کیا کہ مذکورہ خاتون ان کی قریبی دوست نہیں بلکہ محض ایک جاننے والی تھیں۔
انہوں نے سخت لہجے میں یہ بھی کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلانا ناقابل برداشت ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں گی۔

WhatsApp
Get Alert