میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا کی نئی فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

حال ہی میں میرا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے جس پر انہوں نے بے دھڑک جواب دیتے ہوئے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بھی بڑا اداکار قرار دے دیا۔

میرا کا کہنا تھا کہ شان شاہد نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک قابل ہدایتکار اور شاندار لکھاری بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان اداکاروں کی بہترین رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی توجہ اور مہارت بے مثال ہے۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں شاہ رخ خان اور شان شاہد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ بلا جھجھک شان کو ترجیح دیں گی۔

WhatsApp
Get Alert