پوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں: قطر


دوحہ(قدرت روزنامہ)قطرکی جانب سے ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر سمیت پوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں، آبنائے ہرمزکی مسلسل بندش کے باعث علاقائی بحران بین الاقوامی بحران بن گیا ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے قطر امریکا سمیت تمام فریقوں سے رابطے میں ہے، مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوراس کے خلیجی پڑوسیوں کے درمیان اہم تاریخی تعلقات ہیں، تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ بحران ہمارا اور ہمارے علاقے کا بحران ہے اسی لیے ہمارے براہ راست رابطے ہیں، آبنائے ہرمزکے بحران کےحل کی ذمہ داری صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام ممالک کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قطرنے اپنی تاریخ کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ اس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، ہم حل تلاش کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

WhatsApp
Get Alert