سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل بھی مار گرائے گئے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں 3 ڈرونز بھی تباہ کردیے گئے۔

ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی دفاعی نظام نے مختلف مقامات کی جانب آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا۔

WhatsApp
Get Alert