عثمان خان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے بیٹر عثمان خان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
عثمان خان نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ عثمان خان کے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ عثمان خان نے پی ایس ایل میں 33 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2023 میں ایک اور 2024 میں 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
