لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کی برطانیہ سے پاکستان واپسی
برطانیہ میں برسوں تک شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرحسنات کو لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، صحافی مرتضٰی علی شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ)لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کی برطانیہ سے پاکستان واپسی، لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی مرتضٰی علی شاہ کی جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ٹوئٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ لیڈی ڈیانا سے تعلق کے باعث شہرت حاصل کرنے والے ڈاکٹر حسنات کی پاکستان آمد ہوئی ہے اور انہیں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
Dr Hasnat Khan has returned to Pakistan from the United Kingdom and has been appointed head of the Jinnah Institute of Cardiology.
The globally recognized heart specialist is set to lead one of Lahore’s major upcoming cardiac facilities.
Dr Hasnat has been appointed as the… pic.twitter.com/xEMQQTC5AZ
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 22, 2026
ڈاکٹر حسنات جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں بطور سی ای او اور ڈین کے طور پر دوہری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ توقع ہے کہ یہ ہسپتال لاہور میں امراضِ قلب کے علاج کا دوسرا بڑا مرکز بنے گا، اور اس کے آغاز سے قبل تیاریاں عروج پر ہیں۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھرتیوں اور تقرریوں کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ادارہ جلد ہی فعال ہو جائے گا۔
صحافی مرتضٰی علی شاہ کے مطابق برطانیہ کے شعبہ صحت میں کئی سال خدمات انجام دینے کے بعد اب ڈاکٹر حسنات نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی تقرری کو ملک کے شعبہ صحت، بالخصوص کارڈیالوجی کے شعبے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر حسنات کی قیادت میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے لاہور میں دل کے علاج کی جدید سہولیات تک رسائی بہتر ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر حسنات کو عالمی سطح پر توجہ اس وقت ملی جب 1995 میں شہزادی ڈیانا اپنے ایک زیرِ علاج دوست کی عیادت کے لیے رائل برومپٹن ہسپتال آئیں۔ اس دورے کے دوران ان کی ملاقات ڈاکٹر حسنات سے ہوئی، اور بعد میں ان کا تعلق دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے انہیں محبت سے “مسٹر ونڈرفل” کا لقب دیا تھا۔ میں جہلم میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر حسنات نے اپنی ابتدائی طبی تعلیم کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے مکمل کی جس کے بعد وہ برطانیہ منتقل ہو گئے۔ انہوں نے برطانیہ کے مشہور “رائل برومپٹن ہسپتال” میں بطور ماہرِ امراضِ قلب ایک طویل عرصہ تک خدمات سرانجام دیں اور برطانیہ میں بطور ماہر امراضِ قلب خاصی شہرت کمائی۔
