پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات کے باعث امریکیوں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی۔
ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی شرح 9 فیصد اضافے سے 70 فیصد پر آگئی۔
سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہوکر 33 فیصد پر دیکھی گئی۔
ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق 67 فیصد نے ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔
امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ داخلی مسائل پر توجہ نہ ہونا ہے۔

WhatsApp
Get Alert