سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر سماعت29 اکتوبر کو ہوگی۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے فی یونٹ تھا، ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت 10روپے 2 پیسے تک پہنچ گئی، ستمبر میں مقامی کوئلے سے7 ارب 95 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ درآمدی کوئلے سے 37ارب14 کروڑ کی بجلی پیداکی گئی، ستمبر میں بجلی پیداوار پر13 ارب 26کروڑ روپے کا ڈیزل استعمال ہوا، ستمبر میں بجلی پیداوار پر 11ارب 81کروڑ روپےکا فرنس آئل استعمال کیاگیا۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مقامی گیس پر بجلی پیداوار پر 13ارب 89کروڑ روپے خرچ ہوئے، ایل این جی سے بجلی پیداوار ہر 31ارب93کروڑ روپے خرچ ہوئے، ستمبر میں بجلی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 127 ارب 87کرور روپے رہی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں ڈسکوز نے 12ارب 76کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔
