عمران خان، مراد سعید اور سہیل آفریدی تینوں ایک ہی چیز کے تین نا م ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان، مراد سعید اور سہیل آفریدی تینوں ایک ہی چیز کے تین نا م ہیں، ان کے اسٹیک بہت ہائی تھیں، ان کے دہشتگردوں سے مراسم تھے۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، مراد سعید اور سہیل آفریدی تینوں ایک ہی چیز کے تین نا م ہیں، ان کے مفادات ہائی تھے اور دہشتگردوں سے مراسم تھے۔
اب کوئی کہتا کہ مائنز اینڈ منرلز فوج لے گئی، کوئی بتائے تو سہی کہ مائنز اینڈ منرلزپی ٹی آئی کے رشتہ داروں کے پاس ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پر عدم اعتماد اور پی ڈی ایم حکومت بننے کے بعد اسٹیبلیشمنٹ نے تمام سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی جس میں ہم سب الیکشن فوری کرانے کے حق میں تھے لیکن جمیعت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی فوری الیکشن کہ حق میں نہیں تھے انکی نظریں مال کے اوپر تھی۔
عمران خان، سہیل آفریدی اور مراد سعید تینوں ایک ہی چیز کے تین نام ہے۔ خواجہ آصف
@ShahzadIqbalGEO #PTI #ImranKhan https://t.co/FlZbPLXZUJ— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 16, 2026
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام لئے وہ لوگ الیکشن فوری کرانے کے حق میں نہیں تھے، وہ سال میں اپنے میٹرز چلانا چاہتے تھے، انہوں نے میٹر چلائے اور سال میں سیاست کی ساری کایا پلٹ گئی، میں اور مسلم لیگ ن فوری الیکشن کرانے کے حق میں تھی۔ شہبازشریف جن میٹنگ میں گئے تو میں نے بھی کہا تھا کہ الیکشن ایک مہینے میں کرا دیئے جائیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی نظریں مال لے اوپر تھیں، ابھی بھی ان کی نظریں اقتدار کے اوپر تھیں، کہ پی ٹی آئی کی حکومت تحلیل ہوگئی ہے ان کو کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے تھا لیکن وہ نہیں ملا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کو خیبرپختونخوا کے موجودہ سیٹ اپ میں حصہ نہیں ملا اسلئے وہ اس کے خلاف بول رہے ہیں، یا جن لوگوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے، وہ چاہتے تھے کہ کے پی میں جو بھی نیا سیٹ اپ ہوگا اس میں ان کو کردار ملے گا، لیکن ان کو کردار نہیں مل سکا، اس لئے وہ اب اسٹینڈ ہورہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس طرح کی باتیں کرکے اپنے صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔
