قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراور رانا شمیم کے نہ آنے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف برہم ہو گئےمیاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے اتفاق رائے سے ثاقب نثار کو کمیٹی اجلاس میں طلب کیا تھا،ہم نے رانا شمیم اور انصار عباسی کو بھی کمیٹی میں بلایا تھا، انصارعباسی کمیٹی میں آئے، رانا شمیم اور ثاقب نثار نہیں آئے،جب ارکان اسمبلی کو بلایا جائے تو آنا چاہیے،پارلیمان کو4 سال میں بے توقیر کیا گیا،آج ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں،وزیرصاحب کہتے ہیں کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے اس پر بات نہیں کی جا سکتی ،وزیرصاحب کی خواہش پر کمیٹی روم میں میٹنگ رکھی گئی،ہم عدالتی کارروائی میں زیر زبر کی بات بھی نہیں کر سکتے،یہ تو انکوائری کی اسٹیج تھی ہم حقائق جاننا چاہتے تھے ہم ایسی کونسی بات کررہے ہیں،
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2014 میں جاوید ہاشمی نے یہ کہا تھا تو نوٹس لیا جاتا ،ثاقب نثار سو موٹو لے کر جاوید ہاشمی کو بلاتے اس انکشاف پر جاوید ہاشمی کو بھی سوال نامہ بھیج رہے ہیں اگر اسپیکر وزراء کی مرضی سے ایجنڈا بنائیں گے تو کمیٹیوں کو تالا لگا دیں اگلا اجلاس 5جنوری کو 2 بجے ہو گا ,میاں جاوید لطیف نے قائمہ کمیٹی کا اجلاس سڑک پر طلب کر لیا۔