شہید فیصل شاہ کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

پشتون آباد میں نامعلوم مسلح افراد کا نشانہ بننے والے اہلکار کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، آئی جی پولیس اور اعلیٰ حکام کی شرکت، ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم


کوئٹہ (ڈیلی قدرت) میں شہید پولیس اہلکار فیصل شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت شہید کے لواحقین، اعلیٰ حکام، پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور آئی جی پولیس نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کے دوران تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے اس موقع پر کہا کہ شہید فیصل شاہ کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے اور ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا حکومت دکھ کی اس غم می گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہید اہلکار فیصل شاہ کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا شدید زخمی حالت میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

WhatsApp
Get Alert