اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن پر گفتگو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج روسی فیڈریشن کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کی کوششیں جاری رکھے گا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ روس کو باہمی طور پر موزوں وقت پر جلد از جلد شیڈول کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مستقبل میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار نے روسی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

WhatsApp
Get Alert