سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے ساتھ ڈرونز کی مشترکہ تیاری پر کام کریں گے،یوکرین


کیف(قدرت روزنامہ)یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کم لاگت والے ڈرونز کی مشترکہ تیاری پر کام کرے گا۔
العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی معاہدوں میں ڈرونز کی تیاری کے ساتھ ساتھ معاون سافٹ ویئر کی فراہمی اور استعمال کے طریقے کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی عمل بھی شامل ہے، جبکہ ان معاہدوں کو سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ باقاعدہ سمجھوتوں کی شکل دی جائے گی۔
سعودی عرب اور یوکرین نے دفاعی خریداری سے متعلق انتظامات کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے تھے، جو سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی کے درمیان گذشتہ دنوں سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

WhatsApp
Get Alert