حکومت تعلیم کے فروغ اور بچوں کو جدید علوم سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں “کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” کے ذریعے علم کی شمعیں روشن کرنے کا منفرد اقدام،

قریہ قریہ بچوں تک تعلیم کی روشنی پہنچنے لگی۔

“کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی،

بچوں کی تعلیم سے وابستگی میں اضافہ۔ موبائل اسکولز کے طور پر شروع ہونے والا منصوبہ چلتی پھرتی لائبریری درس و تدریس اور جدید “سائنس کی سواری” میں تبدیل ہوگیا ۔

موبائل سائنس لیب تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں میں سائنسی سوچ، تجسس اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے لگی۔
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں "کتاب گاڑی" اور “سائنس کی سواری” جیسے منفرد اقدامات علم کی روشنی گھر گھر پہنچا رہے ہیں یہ صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ بچوں کے لیے امید، تجسس اور سیکھنے کا نیا سفر ہے ہم ایسے تخلیقی اور باہمت اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور… pic.twitter.com/agIdzx7KWG
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) April 26, 2026
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے كها كه ایسے تخلیقی اور باہمت اقدامات بلوچستان کے روشن اور تعلیم یافتہ مستقبل کی مضبوط ضمانت ہیں۔

حکومت تعلیم کے فروغ اور بچوں کو جدید علوم سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

یہ اقدام اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی مہم کو بھی مؤثر انداز میں تقویت دے رہا ہے۔




