اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے، عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین برہم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر عماد وسیم(Imad Wasim) کی اپنی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے فروری 2026 میں شادی کی، جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے تعلق کے بعد سامنے آئی۔عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، اور ان کی شادی تقریبا 5 سال تک قائم رہی۔

عماد وسیم اب دعوی کرتے ہیں کہ نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے، جب کہ نائلہ بھی عماد سے شادی کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں۔ان دنوں عماد وسیم پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔
حال ہی میں ایک میچ کے دن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نائلہ راجہ عماد وسیم کا ہاتھ تھامے ان سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ آ گئی ہے، اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے۔ایک اور صارف نے لکھا اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی میں سے کوئی بھی ان دونوں سے بات نہیں کر رہا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ایک عورت اور بچوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کر کے سکون سے کیسے سوتے ہیں؟ایک اور نے لکھا ثانیہ اشفاق اس سے زیادہ خوبصورت تھیں۔

WhatsApp
Get Alert