سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ، 27 اپریل 2026 کو فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونا سستا ہونے کا چند روز تک جاری رہنے والا رجحان تھم گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل 5روز کمی کے بعد ہفتے کو اچانک اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار کی سطح پر آگئی۔سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 971روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 4لاکھ 22 ہزار 806روپے کا ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 92روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 49روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 708ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی۔
