کوئٹہ میں پولیس ایگل اسکواڈ کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان خالد ساسولی کی ہلاکت، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی مقتول کے والد سے ملاقات میں یقین دہانی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت) کوئٹہ میں پولیس کی ایگل اسکواڈ کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان خالد ساسولی کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے مقتول خالد ساسولی کے والد سے ملاقات کی جس میں انہیں واقعے کی پیش رفت اور جاری تحقیقات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا حکومت نے واضح کیا واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے مقتول کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی متاثرہ خاندان کے ساتھ بلوچستان حکومت کی نہ صرف ہمدردیاں ہیں بلکہ ان کے ساتھ مکمل تعاون بھی کیا جائے گا مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
