پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور بریفنگ بھی لی۔

دفتر خارجہ میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت دیگر سینیئر وزارتی حکام بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اجلاس کے دوران خطے میں ابھرتی ہوئی سیاسی و سفارتی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا، حکام نے نائب وزیراعظم کو موجودہ علاقائی حالات سے متعلق تازہ بریفنگ بھی دی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ پرامن حل ہی پائیدار استحکام کی ضمانت ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

WhatsApp
Get Alert