وزیرستان: فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی ناکام بنادی گئی، پاک فوج کا افغان طالبان کو بھی بھرپور جواب

جنوبی وزیرستان (قدررت روزنامہ)پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی اور سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور جوابی کارروائی میں کئی افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے انگوراڈہ زلول خیل سول آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کردیں۔

WhatsApp
Get Alert