بیٹی کی شادی شاداب خان سے کیسے طے پائی؟ ثقلین مشتاق نے دلچسپ کہانی سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹر شاداب خان سے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ رشتہ کس طرح انتہائی سادگی اور اچانک ہی طے پایا۔
ثقلین مشتاق کے مطابق ’میں کراچی میں تھا میری اہلیہ مجھ سے ملنے آئیں اور انہوں نے کہا کہ شاداب کی والدہ نے بیٹی کے لیے رشتے کا پیغام بھیجا ہے تو میں نے حیران ہو کر کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا‘۔
Saqlain Mushtaq shares the story of Shadab Khan’s marriage to his daughter#HBLPSL11 #cricket #PakistanCricket pic.twitter.com/uRAnbmLI6o
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) April 27, 2026
ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد واپس آیا تو اگلے دن شاداب کے والدین آ گئے وہ بہت خاندانی لوگ تھے۔ شاداب کی والدہ کو دیکھ کر مجھے اپنی والدہ یاد آ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پھر شاداب کی والدہ نے اپنی انگوٹھی اتار کر انہیں دی جو میری بیٹی کو پہنا دی گئی۔ یوں منگنی ہو گئی اور پھر میں نے گھر پر نکاح پڑھایا اس دن پورے پاکستان میں اس دن لائٹ گئی ہوئی تھی اور اس کے ایک آدھ ہفتے بعد رخصتی ہو گئی۔
