آئیکن آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5گنا بڑا بحری جہاز سفر کے لئے تیار

میامی:رائل کیریبین (Royal Caribbean) کی جانب سے ایک اور شاہکار ‘دی ہیرو آف دی سیز’ (The Hero of the Seas) دنیا کا نیا سب سے بڑا بحری جہاز بننے کے لیے تیار ہے، جو اپنے حجم اور شان و شوکت میں ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا ہے۔ اگست 2027 میں میامی، فلوریڈا سے اپنے اولین سفر پر روانہ ہونے والے اس عظیم الشان جہاز کی بکنگ کا عمل 2 اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے یہ ایک دیو ہیکل جہاز ہے جس کی لمبائی 365 میٹر، چوڑائی 65 میٹر اور وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، جبکہ اس میں 20 ڈیکس موجود ہیں۔ اس کے برعکس ٹائی ٹینک کا وزن محض 46,328 ٹن تھا، جو اس جہاز کی وسعت کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہے۔

سہولیات کے لحاظ سے یہ ایک تیرتا ہوا شہر ہے جس میں ایک ہی وقت میں 7,600 مہمان اور 2,350 عملے کے ارکان سفر کر سکیں گے۔ تفریحی سہولیات میں 9 سوئمنگ پولز، 28 مختلف کھانے کے مقامات، ایک بہت بڑا کائینیٹک آرٹ مجسمہ، اور ریکارڈ بریکنگ واٹر پارک شامل ہے جو سمندر کی سطح سے 154 فٹ بلندی پر واقع ہوگا۔ خاص طور پر فیملیز کے لیے 3 منزلوں پر محیط ایک وسیع ‘ٹری ہاؤس’ تیار کیا گیا ہے جو 12 افراد کے قیام کی گنجائش رکھتا ہے۔
