شیر افضل مروت کیلئے بُری خبر ‘ اہم محافظ پر حملہ ‘ ہسپتال منتقل


لکی مروت (ڈیلی قدرت)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود گاں سمندی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبل اعتزاز کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید علاج کے لئے بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔زخمی پولیس اہلکار ایم این اے شیر افضل مروت کے ساتھ بطور سیکیورٹی گنر تعینات تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

WhatsApp
Get Alert