جس ولولے، جذبے اور پْرعزم انداز سے عوام سڑکوں پر نکلے، وہ نہایت قابلِ دید اور حوصلہ افزا ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے صوبہ بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن، بڑی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے انعقاد پر انجمنِ تاجران، تمام تاجر برادری، اضلاع کے ذمہ داران، جید علماء کرام اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس ولولے، جذبے اور پْرعزم انداز سے عوام سڑکوں پر نکلے، وہ نہایت قابلِ دید اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے، اور ہم اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار ہو چکے ہیں اور کسی بھی دباؤ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے کے طور پر 10 تاریخ کو صوبے کے تمام اضلاع سے قافلے کوئٹہ کا رخ کریں گے، جہاں ایک عظیم الشان اجتماع اور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ ا
