ٹھرکی سیاستدان وائرل! کانگریس رہنما کی خاتون رکن اسمبلی سے زبردستی گلے ملنے کی کوشش

کیرالہ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں واقع کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس کے دوران پارٹی رہنما چرین فلپ کی جانب سے نو منتخب ایم ایل اے ایڈووکیٹ بِنڈو کرشنا کو مبینہ طور پر زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بِنڈو کرشنا اجلاس کے مقام پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتی ہیں اور بعد ازاں پارٹی رہنما کی طرف بڑھتی ہیں۔

مناظر کے مطابق ابتدا میں وہ مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھاتی ہیں تاہم اسی دوران چرین فلپ مبینہ طور پر انہیں گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ جب بِنڈو کرشنا پیچھے ہٹتی ہیں تو وہ دوبارہ گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر وہ ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور بڑی تعداد میں صارفین نے اسے غیر مناسب رویہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص واضح طور پر ناپسندیدگی ظاہر کرے تو اس کی ذاتی حدود کا احترام ضروری ہے۔

یہ معاملہ سیاسی و عوامی تقریبات میں رویے، رضامندی اور ذاتی حدود سے متعلق بحث کو ایک بار پھر سامنے لے آیا ہے تاحال اس واقعے پر فریقین کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا جبکہ ویڈیو مسلسل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

WhatsApp
Get Alert