علما کے تحفظ میں حکومتی ناکامی تشویشناک، قاتلوں کو فوری کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، مولانا عبدالواسع


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی شوری کے رکن اور مبلغِ اسلام شیخ مولانا محمد ادریس رحمہ اللہ کی شہادت کے خلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں جمعہ کے اجتماعات اور تعزیتی ریفرنسز کے دوران سخت احتجاج کیا گیا۔ کوئٹہ، پشین، چمن، ژوب، خضدار اور گوادر سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں علما کرام نے شہید کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاست سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے اپنے بیانات میں کہا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت سے عالمِ اسلام ایک عظیم محسن سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علما نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن حکومت انہیں تحفظ دینے میں مکمل ناکام رہی ہے، یہاں تک کہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن پر بھی متعدد حملے کیے گئے۔ رہنماں نے واضح کیا کہ قائدِ جمعیت کا حالیہ مقف دراصل کارکنوں کے غم و غصے کو پرامن راستہ دکھانے کی کوشش ہے، تاہم ریاست کی خاموشی اس کی کمزور رٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری کیفرِ کردار تک پہنچا کر مدارس اور دینی قیادت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp
Get Alert