شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی

شکارپور(قدرت روزنامہ)میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

WhatsApp
Get Alert