پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید جناح کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صنم جاوید کے شوہر کے مطابق اہلیہ کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا ہے، انکی بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا ہوئی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

WhatsApp
Get Alert