فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد سے ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد سے ملاقات کی۔
تقریب میں اس موقع پر خصوصی احترام اور عقیدت کا اظہار کیا گیا، جہاں شہدا کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہید کے والد سے ملاقات کے دوران ان کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔
تقریب میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہر شہید کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہوتا ہے جو بے مثال حوصلے اور صبر کے ساتھ اس عظیم قربانی کا بوجھ اٹھاتا ہے، اور یہی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔
