پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔
مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد، نکیال آزاد کشمیر، وادی نیلم میں بھی ہلکی و تیز بارش ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مرناٹ کے مقام سے بند ہوگئی۔
ادھر نالہ جاگراں میں طغیانی کے باعث کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند ہوگیا جس کے سبب متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اس کے علاوہ لوئرکوہستان جیجال کے قریب شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔
دوسری جانب سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

WhatsApp
Get Alert