سونے کی قیمت گر گئی، 12 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی ہے۔ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سونا مزید سستا ہوگیا۔پیر کے روز جاری کیے گئے نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 165 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 814 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 660 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 513 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 7 ہزار 298 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی چاندی کی قیمت 80.29 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

WhatsApp
Get Alert